یوکرین کیلئے جدید امریکی میزائل نظام

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا یوکرین کو مزید 450 ملین ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کرے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو یہ جدید ہتھیار دینے سے قبل تین ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ان میں ’ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم‘ بھی شامل ہے جسے حاصل کرنا یوکرین کی شدید خواہش تھی۔

کییف کا کہنا ہے کہ اس نظام کی آمد کے بعد اس کے فوجی روسی فورسز کو کافی دور سے نشانہ بنا سکیں گے۔ تازہ فوجی پیکج ایک بلین ڈالر کی اس فوجی امداد کا حصہ ہے جس کا اعلان امریکا نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا یوکرین کو چھ بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں