میڈرڈ: ہسپانوی علاقے میلیا میں داخلے کی کوشش میں 23 افریقی تارکین وطن ہلاک

میڈرڈ (ڈیلی اردو) ہسپانوی علاقے میلیا میں داخلے کی کوشش میں کم از کم تیئیس افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد مراکش کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مراکش کی ایسوسی ایشن آف ہیومن رائٹس AMDH نے ملکی سرحدی محافظوں پر بلاجواز طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔ یہ ہلاکتیں جمعے کے روز اسپین کے خود مختار شہر میلیا کو مراکش سے الگ کرنے والی سرحدی باڑ پر دو ہزار تارکین وطن کی طرف سے دھاوا بولے جانے کے بعد ہوئیں۔

مراکشی حکام کے مطابق قریب پانچ سو تارکین وطن سرحدی کنٹرول والے اس علاقے میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران اٹھارہ تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس سانحے کا ذمہ دار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا گروپوں کو ٹھہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں