اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلز پارٹی شیر پاﺅ گروپ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو پہلے بھی حفاظتی تحویل میں لیا جاتا رہاہے ،اب بھی لیا جائے گا تو یہ عدالت میں جائیں گے اور عدالت کہے گی کہ ثبوت لیکر آﺅ اور اگر ثبوت نہ ہوا تو پھر یہ لوگ چھوٹ جائیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو آفتاب شیر پاﺅ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت دی گئی لیکن اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا اور ان کی سرگرمیاں ویسے ہی جاری رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کوپہلے بھی حفاظتی تحویل میں لیا جاتا رہاہے اوراب بھی لیا جائے گا تو یہ عدالت میں جائیں گے اور عدالت کہے گی کہ ثبوت لیکر آﺅ اور اگر ثبوت نہ ہوا تو پھر یہ لوگ چھوٹ جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف ابھی ابتدا کی گئی ہے ، ابھی بہت سے اقدامات کرنے ہیں، فاٹا کو مین سٹریم میں لایاگیاہے لیکن ابھی تک وہاں پر بھی بہت سے اقدامات نہیں ہوئے ۔