مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپ میں فلسطینی شہری ہلاک

رم اللہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

جنین ہسپتال کے ڈائریکٹر ویصام ابوبکر نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ شہر پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث سینے میں گولی لگنے سے 25 سالہ محمد مرئی ہلاک ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد مرئی کی موت ہسپتال کے آپریٹنگ روم میں زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث ہوئی۔

دریں اثناء جنین میں فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی سیکورٹی انٹیلی جنس کو مطلوب فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے صبح سویرے شہر پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں اسرائیلی فوج اور درجنوں فلسطینی شہریوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

محمد مرئی کے قتل پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں