کراچی (ڈیلی اردو) چینی قونصل جنرل نے وفد کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی، جس میں سی پیک کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
قونصل جنرل لی بیجیان کے ساتھ ملاقات میں پاک چائنا اقتصادی کوریڈور کے علاوہ چینی باشندوں کی سکیورٹی اور دیگر امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی سی پیک کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
چینی وفد کو کراچی یونیورسٹی دھماکے پر اب تک ہونے والی تفتیش اور پیش رفت سے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے سکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت کا سندھ پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔