اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سماجی کارکن سمیت 4 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سماجی کارکن اور چار دیگر شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے القدس کے نوجوان کارکن نظام ابو رموز کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصی میں باب الرحمہ کے قریب تھا۔ سرگرم کارکن ابو رموز ایک سابقہ قیدی ہے۔ اس سے قبل مسجد اقصی سے بے دخل کیا گیا اور متعدد بار مسجد اقصی میں داخل سے روکا گیا۔ اس طرح وہ تقریبا چار سال قبلہ اول سے دور رہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس نے سماجی خاتون سماجی کارکن اور تطوع الامل تنظیم سے وابستہ سلفیا ابولبن کو طلب کرکے اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ابولبن کو القدس میں فلسطینی اداروں پر حملے کے تناظر میں ایک سے زائد مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی افواج نے حال ہی میں گرفتاریوں، شہر اور سمن کے ذریعے القدس کے باشندوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا عمل شروع کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں