رام اللہ (ڈیلی اردو) فلسطینی حکام کے مطابق وہ گولی امریکی فورنزک ماہرین کی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے جو الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عقلہ کی موت کا سبب بنی۔ فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب کے مطابق یہ گولی تیکنیکی جانچ کے لیے امریکی ماہرین کے حوالے کی گئی ہے۔
الخطیب نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کو امریکا کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس گولی میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اس خطے کے دورے سے ایک ہفتہ قبل سامنے آئی ہے۔
فلسطینی امریکی صحافی شیریں ابو عقلہ 11 مئی کو فلسطینی علاقے کے شہر جنین میں ایک اسرائیلی فوجی آپریشن کی رپورٹنگ کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھیں.۔