دمشق (ڈیلی اردو) شام کے مغربی ساحل پر اسرائیلی حملے میں 2 شہری زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل نے صبح 6:30 بجے کے قریب الحمدیہ قصبے کے قریب ایک فضائی حملہ کیا تھا۔
Two Syrian civilians were wounded in an alleged Israeli airstrike targeting sites near the coastal city of Tartus, the Syrian military said Saturday morning.https://t.co/1PCKQ92zVu
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) July 3, 2022
وزارت نے ایک بیان میں مکمل تفصیل کے بغیر بتاتا کہ پولٹری فارمز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ بحیرہ روم سے لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے مغرب سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو شہری زخمی ہوئے۔
شام میں 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی کے خلاف سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔
تاہم ان حملوں میں شامی حکومت کے دستوں کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کے باعث اس کے رن وے ہفتوں تک ناقابل استعمال ہو گئے۔