ابوجا (ڈیلی اردو) افریقی ملک نائجیریا کی ریاست اونڈو میں پولیس نے ایک چرچ کے تہہ خانے سے درجنوں بچوں سمیت بیسیوں کو بچا لیا۔ انہیں یہ کہہ کر زبردستی وہاں رکھا گیا تھا کہ انہیں یسوع مسیح کی دوبارہ آمد تک وہیں انتظار کرنا تھا۔
Police seal Ondo church where 77 persons were ‘rescued’ https://t.co/lEoJrfmWtT
— Premium Times (@PremiumTimesng) July 4, 2022
پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اونڈو میں ایک مقامی کلیسا پر یہ چھاپہ جمعہ یکم جولائی کے روز مارا گیا۔ یہ کارروائی ایک مقامی مسیحی خاتون کی طرف سے اس شکایت کے بعد کی گئی کہ اس چرچ میں اس کے بچوں کو ان کی مرضی کے بغیر زبردستی رکھا جا رہا تھا۔
Over 50 children rescued from the basement of Pastor's church in Ondo State, Nigeria pic.twitter.com/hg3SLlrpPU
— InsideTheAfrika (@InsideTheAfrika) July 3, 2022
پولیس نے جن 77 افراد کو رہا کرایا، ان میں سے 26 نابالغ بچے تھے اور باقی تمام بالغ افراد تھا، پولیس نے چرچ کے دو پادریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔