مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

رملہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی گولی کا شکار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جینن شہر میں انیس سالہ عبداللہ الوانی کو اسرائیلی فورسز نے ایک روز قبل پیٹ میں گولی ماری تھی۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس سے قبل نوجوان کے بھائی کو اسرائیلی فورسز نے 2003 میں گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ رواں سال سے اب تک ستر فلسطینی صیہونی بربریت سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں