9

شمالی وزیرستان: پولیو اور ویکسینشن سے محکمہ صحت کے 2600 اہلکاروں کا انکار

میرانشاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو مہم اور ویکسینشن سے محکمہ صحت کے 2600 اہلکاروں نے انکار کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ال پرامیڈکس ایسوسی ایشن نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پولیو ورکر کو تحفظ دو اور ہلاک و زخمیوں کو پیکج دو، اس دوران مظاہرین کے ساتھ نعرے بازی بھی کی گئی۔

محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو ورکرز کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے جب کہ مظاہرین نے بنوں، میرانشاہ مین روڈ کو اختجاجا بند رکھا۔

پرامیڈکس شمالی وزیرستان کے صدر ملک جلال الدین صدر نے کہا کہ حکومت پولیو ورکرز کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، کئی دنوں سے ہمارے پولیو ورکروں پر حملے ہو رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ ہلاک و زخمی پولیو ورکرز کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

پولیو ورکر صفدر الہی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو قطرے پلانا ہماری ذمہ داری ہے تاہم امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ حکومت ہلاک ہونے والے ورکر رشید اللہ اور زخمی ورکر شیر شاہ کیلئے پیکج اعلان کریں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں