ریاض (ڈیلی اردو/اے پی پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 23 سے 29 جون 2022 کے درمیان 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے جن میں سے 8073 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3368 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 2070 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں 57 فیصد یمنی، 31 فیصد ایتھوپین جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن شامل ہیں۔