اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد سے متصل وادی تیراہ کے علاقہ متھرے اکاخیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
3 cops who were providing security to health workers of an anti-polio team were injured when unidentified gunmen opened fire on them in Akakhel, Tirah, Khyber. #Pakistan https://t.co/ewvaQeqCkW
— FJ (@Natsecjeff) July 7, 2022
زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں عبداللہ، فضل قدیر اور بحمین خان شامل ہیں۔
پولیس کے زخمیوں اہلکاروں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
انسدادِ پولیو کی ٹیم پر اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔ البتہ پولیس حکام نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔