یوکرین: چاسیو ٹاؤن میں روسی حملے میں 15 شہری ہلاک

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے مشرقی علاقے چاسیو ٹاؤن میں روسی حملے میں پندرہ شہری ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملے کے دوران رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے، پانچ کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ڈونیٹسک ریجنل گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی بھی مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکا نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 368 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں