کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ دوحہ حکومت کابل کے ساتھ سکیورٹی ڈیل کرنا چاہتی ہے۔
طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب مجاہد نے قطر سے واپس وطن پہنچنے پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس معاہدے کی دستاویز اپنے ساتھ لائے ہیں اور بغور مشاہدہ کرنے کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کے بقول اس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔
قطر نے طالبان اور امریکہ کے مابین ہوئے امن مذکرات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس خلیجی ملک کے طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔