پیرس (ڈیلی اردو/این این آئی) فرانس اور جرمنی سمیت یورپی یونین کے رکن 9 ممالک نے فلسطین کی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون بحال رکھنے کا مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی چھ تنظیموں کو دہشت گرد کہہ کر کالعدم قرار دے رکھا ہے۔ بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، سپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کے بارے میں اسرائیلی الزامات بے بنیاد ہیں، اسرائیل نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں کہ ان فلسطینی تنظیموں کے بائیں بازو کی کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس لیے ہم اسرائیلی پابندی کے مطابق ان تنظیموں کے ساتھ تعلقات نہیں توڑیں گے بلکہ اپنی پہلے سے پالیسی کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔