کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے عالم اور استاد شیخ سردار ولی ثاقب کو قتل کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق شیخ سردار ولی ثاقب کو کابل کے علاقے کوٹ سانگی میں قتل کیا گیا۔
شیخ سردار ولی ثاقب ننگر ہار کے نارنج باغ مدرسے میں عالم اور استاد تھے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے شیخ ولی ثاقب کے قتل کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا قتل ان بد عنوان عناصر کا کام ہے جو مسلمانوں کے درمیان انتشار کے بیج بونا چاہتے ہیں۔ ان بد عنوان عناصر کو تلاش کر کے ان کے جرم کی سزا دینی چاہیے۔