تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر میزائل حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی ایک فیکٹری کو تباہ کردیا گیا۔
The Israeli military says it has attacked a Hamas military site in the Gaza Strip in response to a pair of rocket attacks overnight. The exchange took place hours after U.S. President Joe Biden concluded a visit to Israel and the Palestinian territories. https://t.co/mpAy83lOKf
— The Associated Press (@AP) July 16, 2022
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک بار پھر میزائل برسائے۔ میزائل حملوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
#BREAKING Israel strikes Hamas 'military site' after Gaza rocket fire: army pic.twitter.com/UGufxxIwTl
— AFP News Agency (@AFP) July 16, 2022
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ غزہ سے راکٹ ہماری سرزمین پر گرا جس کے جواب میں میزائل حملہ کیا گیا۔ میزائل حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
https://twitter.com/QudsNen/status/1548189368426188801?t=HiibU5lBg2zlOHY1ibof5A&s=19
اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے تھے اور وہاں سے فلسطین گئے اور پھر سعودی عرب پہنچے ہیں۔