میکسیکو (ڈیلی اردو) میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوا میں میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 15 اہلکار سوار تھے جن میں سے 14 کی موت ہوگئی، ایک اہلکار کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ انہیں نقصان پر افسوس ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
میکسیکو کی بحریہ کے مطابق بدنام منشیات اسمگلر کارو کوئنٹرو 1985 میں امریکی ایجنٹ کے قتل میں ملوث تھا۔