سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کے کیمپ میں بم دھماکے سے دو فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں گرینیڈ دھماکے میں ایک کیپٹن اوراس کا نائب ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب بھارتی فوجی کیمپ میں مشقیں کررہے تھے۔
دفاعی ترجمان کے مطابق گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمانڈ ملٹری ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران کیپٹن آنند اور نائب صوبیدار بھگوان سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کیپٹن آنند کا تعلق کے این جھا لین، چمپا نگر، ضلع بھاگلپور (بہار) سے ہے اور این بی بھگوان سنگھ کا تعلق گاؤں پوکھر بھیٹا، ضلع امبیڈکر نگر اتر پردیش (یو پی) سے ہے۔
بھارتی فوجی حکام نے دھماکے کو ’حادثہ‘ قراردیا ہے تاہم دھماکے میں بھارتی فوجیوں کے ہلاکت کے بعد قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔