غزہ (ڈیلی اردو/اے پی پی) اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے کئی علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ہیبرون کے قصبے دورا، نابلس کے بیتا، بیت لحم میں وادی فوکین، رام اللہ میں الجزلون کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
اس دوران اسرائیلی فورسز نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بھی مغربی کنارے میں 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔