کابل (ڈیلی اردو) فیس بک نے طالبان کے زیر انتظام دو افغان میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔
ترجمان فیس بک نے کہا ہے کہ طالبان امریکا کی دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل ہیں، قوانین کے تحت طالبان ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق ہم طالبان کے اکاؤنٹس، ان کی حمایت یا نمائندگی پر پابندی لگاتے ہیں۔
فیس بک کے اقدام پر ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کرنا امریکی کمپنی کی طرف سے عدم برداشت کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیس بک نے نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان اور بختار نیوز ایجنسی کے پیج بند کیے ہیں۔