بیجنگ (ڈیلی اردو/ شِنہوا) چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار فوری طور پر بند کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس کانفرنس میں امریکی قابض افواج کی جانب سے شام سے چوری شدہ تیل عراق کے شمالی علاقے میں منتقل کرنے کی رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا، شامی حکام نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قزاقی کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔
وانگ نے کہا کہ شام کی 90 فیصد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، آبادی کا دو تہائی حصہ انسانی امداد پر انحصار اور نصف سے زیادہ آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی فوج اب بھی شام میں اناج اور تیل پیدا کرنے والے اہم علاقوں پر قابض ہے، شام کے قومی وسائل لوٹ رہی ہے اور مقامی انسانی بحران کو مزید خراب کر رہی ہے اور یہ کہ کچھ شامیوں نے شام میں امریکہ کی موجودگی کو دہشت گردی کی ایک شکل قرار دیا ہے۔