بغداد (ڈیلی اردو/شِنہوا) بغداد کے شمال میں عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش (آئی ایس) کے جنگجوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
https://twitter.com/GodListensToDua/status/1549825590315958273?t=IZ433kbE9OBMhRMWYx1rqw&s=19
صوبائی پولیس کے کیپٹن یوسف الزیدی نے شِنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ حملہ منگل کی رات دیر گئے اس وقت ہوا جب آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے صوبے کے مشرقی حصے میں متیبیجاہ کے علاقے میں وفاقی پولیس کے ایک اڈے پر حملہ کیا، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔
الزیدی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے جو کمک کے دستے پہنچنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
2017 میں داعش (آئی ایس) کی شکست کے بعد سے عراق میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے باقیات شہری مراکز، صحراں اور ناہموار علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متواتر گوریلا حملے کر رہے ہیں۔