5

پولیو ٹیموں کو اضافی سکیورٹی فراہم کئے جائیں، آرمی چیف قمر باجوہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹنلنگ انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی پی) کا افتتاح کر دیا۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز سٹیٹ آف دی آرٹ ٹنلنگ انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹی آئی پی کا قیام ریسرچ اور ڈویلپمنٹ سمیت ٹنلنگ کی مہارت کا حصول یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا۔ اس انسٹیٹیوٹ کے ذریعے تمام وسائل اور ذرائع کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ انڈسٹری اور اس شعبہ کے ماہرین کے ذریعہ ٹنلنگ ایجوکیشن اور مہارت فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ انسٹیٹیوٹ ایف ڈبلیو او نے قائم کیا ہے۔ ٹی آئی پی کا مقصد تحقیق اور ترویج کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پولیو مہم کے انعقاد اور دیگر اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے حساس مقامات پر پولیو ٹیموں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کئے جائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں