8

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پولیو کا مکمل صفایا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے لیکن ایسے وقت میں جنوبی خیبر پختونخوا کا علاقہ کوشش میں رکاوٹ بنتا نظر آرہا ہے جہاں رواں سال پولیو کا 13 واں کیس رپورٹ ہو ا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ لکی مروت میں ایک 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کے سبب مفلوج ہو گیا۔

12 دیگر کیسز جنوبی خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان سے بھی رپورٹ ہوئے، یہ کیسز ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب پاکستان پولیو سے پاک ملک کا درجہ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، صحت کے حکام نے قبائلی اضلاع سے کیسز کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں