ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق موساد کے ایجنٹ ایران کے شہر اصفہان میں اہم تنصیبات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار افراد کی شہریت کی نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ جاسوس اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے براہ راست ہدایات لے رہے تھے اور ان کے قبضے سے جدید آلات اور انتہائی تیز دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے ہیں اصفہان شہر میں ایران کے اہم ایٹمی تنصیبات بھی قائم ہیں اور حالیہ دنوں میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے بھی ہوتے رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں