صنعاء (ڈیلی اردو/این این آئی) مغربی یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں چار بچے بارودی سرنگوں کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک بچے کے والد اور محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگوں کی زد میں بچے اس وقت آئے جب ایک بچے کا پاوں بارودی سرنگ کے اوپر آگیا۔
Four children killed in mine blast in Houthi-controlled Yemen https://t.co/OCm6DS8Xip pic.twitter.com/MhFhfd6Tpt
— YemenOnline (@YemenOnlineinfo) July 25, 2022
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ سات بچوں کا ایک گروپ بحر احمر کے ایک شہر میں ائیر پورٹ کے نزدیک سے کھلے علاقے میں پیدل جا رہا تھا، اس علاقے میں بارودی سرنگیں زیر زمین بچھائی گئی تھیں۔