لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے چودہ سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ معلم کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوّں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، معلم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔