ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان میں 2008ء میں 7 افراد کو قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے 2008ء میں شاپنگ سینٹر میں چاقو کے وار کر کے 7 افراد کو ہلاک کیا تھا۔
2008ء میں ہونے والے چاقو زنی کے اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
جاپان کے وزیرِ انصاف یوشی ہیسا فروکاوا کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ قاتل شخص نے حملے کے لیے مکمل تیاری کی تھی اور وہ لوگوں کو قتل کرنے کے ارادے سے مارکیٹ میں داخل ہوا تھا جس کا ملزم نے اعتراف بھی کیا تھا۔
یوشی ہیسا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا ہے کہ اس کیس میں سزائے موت کو عدالت میں کافی غور و خوض کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔