غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز ایک تصادم کے دوران پیش آیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے 16 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
" Wake up Amjad, let's go home dear " The mother of the child Amjad Abu Alia bids him farwell in the hospital in Ramallah City. Abu Alia was killed by the Israeli occupation forces in Al Mughayir village, an hour ago.#IsraeliTerrorism pic.twitter.com/O3Xr4UoE9t
— EYE ON PALESTINE (@Palestinell) July 29, 2022
ایک خبر رساں ادارے کے نمائندے کے مطابق 300 سے 400 فلسطینی ایک احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع تھے۔ یہ احتجاج اس علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اُن کی اندھا دھند توسیع کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ اس دوران یہودی آبادکاروں کے ہمراہ آنے والے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تو دو طرفہ تصادم شروع ہونے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان امجد نشاط ابوعلیا سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
The moment armed israelis chasing Palestinian villagers shoot & fatally wound 16yr-old Amjad Abu Alia in Al-Mughayer | from @FirasTaneineh https://t.co/pEdeNyDIIM
— Sarah Wilkinson (@swilkinsonbc) July 29, 2022
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں نابلوس میں اسی نوعیت کے ایک واقعے کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔ نابلوس میں اتوار کے روز صبح سویرے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو مسلح لوگوں کے ساتھ ایک تصادم کا نام دیا تھا۔
رواں سال مارچ کے اواخر سے اب تک کم از کم 53 فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کا تعلق دریائے اردن کے مغربی کنارے سے ہے۔ ان ہلاک افراد میں امریکی شہری اور الجزیرہ نیوز ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔