کوہاٹ میں جنرل اسٹور پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پیٹرول اسٹیشن میں واقع جنرل اسٹور پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پنڈی روڈ پر واقع نجی پیٹرول پمپ میں موجود جنرل اسٹور پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین اور تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں