یمن: حوثیوں کی میزائل ورکشاپ میں دھماکا، پانچ انجینئر ہلاک

صنعاء (ڈیلی اردو/این این آئی ) یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ صنعا شہر کے کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دھماکے ایک بیلسٹک میزائل کے پھٹنے سے ہوئے جب اسے ایک خصوصی ورکشاپ میں رکھا جا رہا تھا۔ اسلحہ کا یہ گودام جہاں دھماکا ہوا صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب حوثی ملیشیا کا ٹھکانہ بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک بیلسٹک میزائل ایک ہینگر کے اندر رکھتے ہی پھٹ گیا۔ یہ دھماکا بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری اور اسمبلنگ کی ورکشاپ ہوا جو صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے شمال مشرق میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہینگر میں آگ لگنے اور دھماکوں کا سلسلہ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ میزائل کے پھٹنے اور رہائشی محلوں کے وسط میں صنعا کے ہوائی اڈے کے باہر خفیہ ورکشاپ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 5 تکنیکی ماہرین (حوثی سے وابستہ میزائل انجینئر) ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہینگر کے قریب رہنے والے متعدد شہریوں کو مختلف قسم کے زخم آئے اور ان کے گھروں پر شیل لگے۔

حوثی ملیشیا نے ان دھماکوں کے حوالے سے اس خبر کے شائع ہونے تک کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کے گونج سنائی دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں