جاپان میں ہیرو شیما پر جوہری حملے کی 77 ویں برسی منائی گئی

ٹوکیو (ڈیلی اردو/شِنہوا) جاپان میں مغربی شہر ہیروشیما پر جوہری حملے کی 77 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پیس میموریل پارک میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے امن اعلامیہ میں خبردار کیا کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دھمکیوں پر انحصار زور پکڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر تمام جوہری بٹنوں کوغیر فعال کر دینا چاہیے۔

تقریب میں شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا کہ ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں تیزی آ رہی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 15 منٹ پر خاموشی اختیار کی گئی، یہ عین وہ لمحہ ہے جب 6 اگست 1945 کو امریکی بمبار سے گرائے گئے جوہری بم سے شہر میں دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث سال کے اختتام تک تقریبا 1 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں