کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغدادی کے دیو رام جی مندر سے چُرائی گئی مورتیاں برآمد کرلیں، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مورتیاں بغدادی سلاٹر ہاؤس کے قریب تاریخی دیورام جی مندر سے 26 جولائی کی رات چوری کی گئی تھیں، ہندو کمیونٹی نے کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 مندر سے مورتی چوری کرنے والے جبکہ خرید میں ملوث 2 کباڑیے شامل ہیں۔
برآمد کی گئی مورتیوں کی مالیت 26 لاکھ روپے ہے، جبکہ ملزمان نے کباڑیوں کو 12سو روپے کے عوض قیمتی مورتیاں فروخت کی تھیں۔
مورتیوں کو پولیس نے مندر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
قیمتی مورتیاں برآمد کرنے پر ہندو کمیونٹی کی جانب سے پولیس کے اعزاز میں آج مندر میں پروگرام رکھا گیا ہے، جس میں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔