مالی: عسکریت پسندوں کے ڈرون حملے میں 42 فوجی ہلاک، 22 زخمی

بماکو (ڈیلی اردو/ اے پی پی) مالی میں فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 42 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی کیمپ پر جدید ترین ڈرون حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 42  فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

ہلاکتوں کی تصدیق پہلے فوجی حکام اور بعد میں حکومت نے بھی ایک بیان میں کی۔ بعد میں ایک آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے 37 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں