ایکواڈور (ڈیلی اردو) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گوائے آقویل میں بم حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے، شہر کے نواحی علاقے کرسٹو کونسیلو میں نامعلوم افراد نے بم حملہ کیا جس سے 8 مکانات اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، وزیر داخلہ پیٹریسیو کاریلو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے منظم جرائم پیشہ افراد اب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، جو کہ ملک کے خلاف اعلانِ جنگ سے کم نہیں۔
‘Declaration of war’: 5 killed in Ecuador blast blamed on gangs https://t.co/GtcVEGzkFa
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 16, 2022
صدر گویلرمو لاسو نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، لاسو نے گوائے آقویل کے عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کابینہ کو فی الفور کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔