طرابلس (ڈیلی اردو/آئی این پی) سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل ہی سفر شروع کردیا، پانی اور خوراک نہ ہونے اور سخت گرمی میں طویل راستہ طے کرنے کے دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
لیبیا کے حکام کا کہنا تھا کہ 9 تارکین وطن کو بچالیا گیا تاہم ان کی حالت خراب ہے جب کہ 2 تارکین وطن لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق جنگ زدہ ملک سوڈان سے ہے جو اچھے مستقبل کی خاطر براستہ لیبیا یورپ جانا چاہتے تھے۔