شام میں ایرانی میزائلوں کی کھیپ پر اسرائیلی حملے، 3 فوجی ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو/این این آئی) لبنانی فضائی حدود سے کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں دمشق اور طرطوس کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں حکومت کے 3 فوجی ہلاک، 3 زخمی ہوئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے اسرائیل نے دمشق کے دیہی علاقوں میں کچھ مقامات کو نشانہ بنانے والے راکٹوں کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔ یہ بمباری سمندری سمت سے کی گئی جس نے طرطوس کی ساحلی گورنری کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فضائی دفاع نے دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد طرطوس کے آسمان اور لبنان کی سرحد کے قریب قلمون پہاڑی علاقے میں اسرائیلی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے بمباری کی۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ابو عفصہ گائوں میں اسرائیل کی جانب سے فضائی دفاعی اڈے اور ایک ریڈار کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں حکومتی فورسز کے 3 ارکان ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں