تہران (ڈیلی اردو) ایران، روس، بیلا روس اور آرمینیا نے رواں ہفتے وسط ایران کے علاقے کاشان میں ملٹری ڈرون مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ چار ممالک سے 70 فوجی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں جسمانی فٹنس اور نشانہ بازی کے پانچ مراحل ہوں گے۔
چار ڈرون ڈویژنز بھی مقابلوں میں شریک ہیں، فضائی مدد، آرٹلری فائرنگ کی درست نشانہ بازی، رات کے وقت جاسوسی جیسے مقابلے جاری ہیں۔
یہ مقابلے 6 ستمبر کو ختم ہوں گے، اس طرح کا سب سے پہلا مقابلہ 2015 میں روس نے منعقد کیا تھا، قازقستان اور ایران پچھلے 6 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔