ترکی میں دو مختلف حادثات میں 2 صحافیوں سمیت 32 افراد ہلاک، 50 زخمی

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی میں دو مختلف حادثات میں دو صحافیوں سمیت 32 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے شہر گازیان ٹیپ میں ایک بس نے پہلے سے رونما ہونے والے حادثے کے مقام پر  ٹکر مار دی جہاں 16 افراد ہلاک اور  21 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

https://twitter.com/Reuters/status/1561208976985006080?t=TKSaMpdl0YNOhZdtcgieKQ&s=19

میڈیا رپوٹس کے مطابق گازیان ٹیپ میں مرنے والوں میں 3 فائر فائٹرز ، 2 ایمرجنسی ورکرز اور 2 صحافی بھی شامل ہیں۔

 دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا۔

مقامی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور  29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ دونوں حادثوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وزیر  انصاف کی جانب سے دونوں حادثات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں