جدہ (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا المیہ ختم کرانے کے لیے پرعزم طریقے سے ان کا ساتھ دے۔
25 August marks five years since the beginning of the massive #refugee influx of #Rohingya people and other communities from #Myanmar’s #Rakhine State into #Bangladesh. pic.twitter.com/PqR390NckM
— OIC (@OIC_OCI) August 25, 2022
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی نے توجہ دلائی کہ عالمی برادری روہنگیا مسلم اقلیت کو بنیادی انسانی حقوق دلائے۔ انہیں مکمل شہری والے حقوق دلانے کا اہتمام کرے۔ ان کی محفوظ وطن واپسی کے حالات سازگار بنوائے۔
ملک سے جان بچا کر باہر چلے جانے والوں اور اندرون ملک مخدوش مقامات سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجانے والے روہنگیا مسلمانوں کی رضاکارانہ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔