سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائیاں، 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض(ڈیلی اردو/اے پی پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، یہ گرفتاریاں 18 سے 24 اگست 2022 کے عرصے میں کی گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے نے غیر قانونی تارکین وطن بارے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے 9028 اقامہ، 4092 سرحدی اور 1930 تارکین وطن  لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

کمیٹی نے کہا  کہ مذکورہ عرصے کے دوران 364 ایسے فراد بھی گرفتار ہوئے جو سرحد کے راستے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں سے 41 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپی اور 6 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 48 افراد بھی گرفتار  کیے گئے۔

کمیٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر بھی 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں