پشارو (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں بھتہ خوروں نے بھتے کی عدم ادائیگی پر ڈاکٹر کے کلینک کو بم د ھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر عزیز اللہ ولد زازے خان سکنہ گلبہار نمبر 1 نے رپورٹ درج کرائی کہ دو ہفتے قبل اسے پشتو زبان میں ایک خط موصول ہوا تھا جس پر جیش اسامہ مجاہدین کے نام سمیت افغانستان موبائل نمبر درج تھا اور اس میں جہاد کے لئے چندہ کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اس نے خط کو غیر ضروری سمجھ کر کسی کو نہیں بتایا اور گزشتہ روز نامعلوم دہشتگردوں سے کلینک واقع دورہ روڈ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
رپورٹ کے مطابق کلینک بند ہونے کے باعث اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔