بغداد (ڈیلی اردو) عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے کنارہ کش ہونے کے اعلان کے بعد ان کے حامی اور مخالفین میں جھڑپیں جاری‘ کشیدگی برقرار ہے۔ ہلاکتیں 30 ہوگئیں۔750افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی محل کے عالیشان سوئمنگ پول میں مظاہرین کی سوئمنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عراق میں گزشتہ سال انتخابات کے بعد سیاسی تعطل جاری ہے اور سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت بنانے میں نام ہوگئی ہیں۔ کئی شہروں میں دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔