شام میں ایک ہفتے میں دوسری بار حلب ائیر پورٹ پر اسرائیلی حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل نے حلب میں شام کے فضائی اڈے پر میزائل حملہ کر کے رن وے کو تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت بند نہ ہوئی، حلب میں شام کے فضائی اڈے پر ایک بار پھر فضائی حملہ کر دیا، جس سے رن وے کو شدید نقصان پہنچا۔

میزائل حملے سے حلب کے ایئر پورٹ سے پروازیں بند ہو گئیں، شام کے وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فورسز نے اسرائیل کے کئی مزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اسرائیل کی جانب سے شامی ایئر پورٹ پر ایک ہفتے میں دوسرا فضائی حملہ ہے۔

شامی نیوز ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل نے بحیرہ روم سے مقامی وقت کے مطابق شام سوا آٹھ بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں میزائل حملہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ شام کے فضائی دفاع نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں روکا، اور انھیں مار گرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حملے کی وجہ سے تمام پروازوں کا رخ دارالحکومت دمشق کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں