تِرانہ (ڈیلی اردو/اے پی) البانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں اور ایمبیسی اسٹاف کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
Albania cut diplomatic ties with Iran and expelled the country's embassy staff, blaming Tehran for a major cyberattack in July. https://t.co/E39ATRgmgs
— AP Europe (@AP_Europe) September 7, 2022
وزیراعظم ایدی راما نے میڈیا کو جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے البانیہ کی حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کرکے حکومتی سسٹمز کو ہیک کیا۔
وزیراعظم البانیہ نے کہا کہ 15 جولائی کو ہونے والا سائبر حملہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ ریاستی معاونت سے ہونے والا حملہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جامع تفتیش کے دوران ملنے والے ناقابل تردید شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے ملک کے خلاف سائبر حملہ کرنے اور اس کی معاونت میں ایران ملوث تھا۔