ادیس ابابا (ڈیلی اردو/رائٹرز) ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے میں 2 مختلف فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق میکیلے میں واقع آئیدر ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر کیبروم گیبریسیلاسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ٹیگرے کے مرکزی شہر میکیلے میں فضائی حملے کئے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
حملوں کے بارے میں حکومت کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔