اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کردیاگیا،جو اب 14 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔
فضائی حدود کی بندش سے متعلق سی اے اے کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا،جس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود مزید 24 گھنٹے کےلئے بند رہیں گی۔
سی اے اے کے جاری کردہ نوٹس ٹو ائرمین کے مطابق پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کےلئے فضائی حدود کی جزوی بندش 14 مارچ سہ پہر تک برقرار رہے گی۔
نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 14 مارچ سہ پہر 3 تک بند رہیں گی جبکہ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹس پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ رحیم یارخان، سیالکوٹ، اور سکھر ائیرپورٹس بھی 14 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت جن ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15مارچ صبح 5بجے تک توسیع کی گئی ہے۔