میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ، 6 بچے ہلاک، 17 زخمی

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی اسکول پر فائرنگ سے 6 بچے ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ 

ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق اسکول پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ جمعہ کو سیگنگ ریجن کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز پر حملے کیلئے باغی اسکول کی عمارت استعمال کر رہے تھے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ 

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں